ایفلیٹ مارکیٹنگ کیا ہے

 ایفلیٹ مارکیٹنگ کیا ہے

دوستوں آج کی اس پوسٹ میں ھم بات کریں گئے کہ ایفلیٹ مارکیٹنگ کیا ہے اور ہم ایفلیٹ مارکیٹنگ سے کیسے گھر بیٹھ کر پیسے کما سکتے ھیں دوستوں آج کے اس دور میں انٹرنیٹ کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے انٹرنیٹ کے استعمال کے ساتھ ساتھ آئن لائن شاپنگ کا رحجان بھی بہت زیادہ بڑھ رہا ہے بہت سارے لوگ آنلائن چیزوں کو منگوانا پسند کرتے ہیں اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت سارے لوگ اپنے آنلائن سٹور بنا لیتے ہیں آنلائن سٹور بنانے کیلئے اور چیزوں کو خریدنے کے لئے آپکے پاس لاکھوں کی تعداد میں انویسٹمنٹ ہونا ضروری ہے لیکن اسکے برعکس اگر آپ ایفلیٹ مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو آپکے پاس صرف ایک سمارٹ فون کا ہونا شرط ہے اگر آپکے پاس صرف ایک سمارٹ فون ہے تو آپ گھر بیٹھے ایفلیٹ مارکیٹنگ کر سکتے ہیں



ایفلیٹ مارکیٹنگ کیا ہوتی ہے::

ایفلیٹ مارکیٹینگ جلدی ارننگ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ایفیلیٹ مارکیٹینگ میں ہوتا کچھ یوں ہے کہ فرض کرلے اپنے کوئی بھی دوکان شروع کی ہے اور آپ یہ اعلان کرتے ہیں کہ جو بھی بندہ میرا سامان فروخت کرواے گا میں اسے ان پیسوں کا دس فیصد دو گا۔تو اس طرح لوگ آپکے پاس زیادہ کسٹمر لے کر آئے گئے تاکہ انکا کمشن بن سکے۔بلکل یہی کام اگر آپ گھر بیٹھ انٹرنیٹ پر کرتے ہیں تو اس طریقہ کو ایفلیٹ مارکیٹنگ کہتے ہیں لیکن فرق صرف یہ ہے کہ اپکو آنلائن میں کسٹمر کے ساتھ ویب سائٹ کا لنک شیئر کرنا پڑتا ہے اور وہ بندہ اگر کوئی بھی چیز آرڈر کرتا ہے تو اپکو اس ویب سائیٹ کے ایفلیٹ مارکیٹنگ پروگرام کے تحت حصہ ملتا ہے


ایفلیٹ مارکیٹنگ کے لیے کیا چیزوں کا ہونا ضروری ہے::

ایفلیٹ مارکیٹنگ کیلئے آپکے پاس لیپ ٹاپ یا موبائل اور اسے ساتھ انٹرنیٹ کنیکشن کا ہونا ضروری ہے اسکے علاؤہ آپکے پاس اس چیز سے متعلق تھوری بہت معلومات ہونی چاہئے تاکہ جب کسی کو آپ لنک بیجھتے ہیں تو اگر وہ آپ سے اس چیز کے متعلق کچھ پوچھتا ہے تو آپ اسکو اچھے طریقہ سے سمجھا سکے۔اسکے علاؤہ اپکو اس سائیٹ سے متعلق بھی تھوری بہت معلومات ہونے چاہیے جس کی چیزوں کو آپ سیل کر رہے ہیں


ایفلیٹ مارکیٹنگ ہم کیسے کر سکتے ہیں::

ایفلیٹ مارکیٹنگ کرنے کیلئے اپکو سب سے پہلے اس سائیٹ یا سٹور پر اپنا اکاؤنٹ بنانا پڑے گا جس سائیٹ یا سٹور پر آپ کام کرنا چاہتے ہیں مختلف ویب سائٹ یا سٹور پر اکاؤنٹ بنانے کے طریقے بھی مختلف ہیں لیکن بہت آسان ہے جس بھی سائٹ یا سٹور پر آپ کام کرنا چاہتے ہیں سب سے پہلے یہ چیک کر لے کہ کیا وہ اپکو ایفلیٹ کا آپشن دے رہی ہے کچھ سائیٹ ایسی بھی ہیں جو اپکو ایفلیٹ کا آپشن نہیں دیتی جیسا کہ Daraz۔یہ پاکستانی سائیٹ ہے جو اپنے یوزر کو پروڈکٹ سیل کروانے پر کچھ بھی نہیں دیتی لیکن اگر آپ اپنے کسی دوست کو اسکی اپلیکشن ڈانلوڈ کروا کے اکاؤنٹ بنواتے ہیں تو اپکو انوائیٹ بونس ایک سو روپے دیتی ہے 

پاکستان میں بھی بہت ساری مزید سائیٹ اپکو ایفلیٹ مارکیٹنگ کرنے کی سہولت مہیا کرتی ہیں جنکے ایفلیٹ مارکیٹنگ پروگرام کے تحت آپ گھر بیٹھ کر ہزاروں روپے کما سکتے ہیں۔ایفلیٹ مارکیٹنگ کے ذریعہ آپ روزمرہ کی چیزوں کو سیل کر کے پیسے کما سکتے ھیں اسکے علاؤہ بھی بہت زیادہ پروڈکٹ ہیں جنکو آپ سیل کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔


ایفلیٹ مارکیٹنگ سے زیادہ پیسے کمانے کا طریقہ::

 دوستوں اگر آپ ایفلیٹ مارکیٹنگ سے زیادہ پیسے کمانا چاہتے ہیں تو اپکو زیادہ چیزوں کو سیل کروانا پڑے گا زیادہ پروڈکٹ تب ہی سیل ہو گی جب زیادہ سے زیادہ لوگ آپکے لنک پر کلک کر کے سائیٹ یا سٹور پر جائے گئے تو دوستوں اب میں اپکو بتاتا ہوں کہ آپ زیادہ کسٹمر کیسے حاصل کر سکتے ہیں زیادہ کسٹمر حاصل کرنے کے لئے اپکو اپنے لنک کو زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پر شیئرکرنا ہے آپ فیسبک اور واٹس ایپ پر زیادہ سے زیادہ گروپ کو جوائن کرے اور پھر ان پر اپنے لنک کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرے۔اس طریقہ سے آپ اپنی سیل کو بڑھا سکتے ہیں۔۔

امید کرتے ہیں اپکو ہماری یہ کوشش پسند آئی ہو گئی اگر پسند آئی ہو اور آپ مزید اس طرح کی پوسٹ کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو فالو کریں
    

تبصرے